لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا کہ قوم مفکر پاکستان کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔
منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) نے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا امید، خودی اور عمل کا پیغام آج وقت کا تقاضا اور گوناں گوں مسائل سے جنگ لڑتی قوم کے لئے نجات کی راہ ہے۔
شاعرمشرق نے مسلمانان برصغیر کو ٹھوس نظریاتی نصب العین اور راہنمائی فراہم کی۔ قوم مفکر پاکستان کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔