دوحہ (رپورٹنگ آن لائن )قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آلِ ثانی نے دوحہ میں فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادل خیال کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں تازہ ترین پیش رفت بشمول جارحیت میں اضافے، جبری نقلِ مکانی اور (اسرائیل کی) نوآبادیاتی توسیع کے منصوبے پر تبادل خیال کیا گیا۔شیخ محمد نے یہ بھی کہا کہ تل ابیب کو غزہ کی پٹی میں بلاتعطل امداد پہنچانے کی اجازت دینی چاہیے۔
انہوں نے دو ریاستی حل اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت والی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قطر کی حمایت کا اعادہ کیا۔









