اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 96لاکھ خاندان اور دس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کے راشن رعائت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں، پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصدر عایت حاصل کریں گے۔
بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 96لاکھ خاندان اور دس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کے راشن رعائت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں،اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصدر عایت حاصل کریں گے،جبکہ 7لاکھ کریانہ سٹور 120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینے کا ذریعہ بنیں گے۔









