فوادچوہدری

قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا اب مہنگائی پرقابوپالیں گے، فوادچوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ قرضوں کا معاملہ حل ہوگیا اب مہنگائی پرقابوپالیں گے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ورثے میں بڑی مشکل معیشت ملی، ہم نے پچھلی حکومتوں کے قرضےاتارے، قرضے مینج ہوچکے اب مہنگائی پر قابوپالیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم جب چاہیں کرسکتے ہیں، دوسری اننگزمیں پرفارمنس بہترکی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آخری مرحلے میں وزیراعظم شامل ہوجائیں گے۔