مراد علی شاہ

قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی، جمہوری و سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی، وزیرِ اعلی سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 مارچ 1949 کو پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرار دادِ مقاصد منظور کی تھی۔

یومِ قرار دادِ مقاصد پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قرار داد پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قرارداد نے اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور جمہوری روایات کو مستحکم کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے قرار دادِ مقاصد کو آئین، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے سنگِ میل قرار دیا تھا۔