قبلہ اول 130

قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار

غرب اردن (ر پورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سینئر رہ نما شاکرعمارہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول(مسجد اقصی)کے حوالے سے اسرائیلی سازشی منصوبے خطرناک امر ہے جس کا مقصد مسجد اقصی کے تاریخی اور قانونی اسٹیس کو تبدیل کرتے ہوئے نئے حالات پیدا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاکر عمارہ نے پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اورہم اپنی تمام مقدسات کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں قبلہ اول پر دھاوے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ یہودی انتہا پسندوں کو اس کی ترغیب دیتی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز ترغیبات ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب دوسری طرف ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں عبادت کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں