انفارمیشن کمیشن

قانون میں ترمیم پنجاب میں انفارمیشن کمیشن کے ممبران کو 3 سال کی توسیع مل سکے گی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب اسمبلی نے دی پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے ترمیمی ایکٹ 2021 کی منظوری دیدی ہے۔
انفارمیشن کمیشن
قانون ہذا کے سیکشن 5 میں سب سیکشن 6 کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب انفارمیشن کمیشن کے ممبران 3 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد مزید 3 سال کی توسیع حاصل کر سکیں گے۔

اسی طرح قانون ہذا میں مزید ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے اور چیف انفارمیشن کمشنر کو اپنی مرضی سے بعض کیس دیگر کمشنرز کو تفویض کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔

مزید ترمیم کے مطابق پنجاب انفارمیشن کمیشن ہر سال 31 اگست تک رائٹ ٹو انفارمیشن قانون پر عمل درآمد کی سالانہ رپورٹ بھی تیار کریگا۔

قانون میں ترمیم کے بعد پنجاب کے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ اور ممبر انفارمیشن کمیشن پنجاب سعید اختر انصاری کو مزید 3 برس تک ملازمت میں توسیع ملنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔