حمزہ شہباز 162

قائدکے نظریے کے مطابق پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے ‘ حمزہ شہباز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نظریے کے مطابق پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے ،ایک نظریے کے تحت بننے والے ملک کی اساس مظبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

یوم آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا جو سفر مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے شروع کیا تھا اس ٹوٹے ہوئے سلسلے کو دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر اس ملک کی بقا ء اور سلامتی کے لئے خون بہانے والے شہیدوں کو خصوصی سلام پیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کا حق ادا کرنا چاہیے جو عوام کی فلاح اور خدمت سے ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں