سیدعاصم منیر 8

فیلڈمارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی صورتحال،امن اقدامات اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ، تنازعات کے پرامن حل اور فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورانِ گفتگو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف سے پاکستان ایران تعلقات مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں