اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو امریکی صدر کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو ، ہم اس میں شرکت کریں۔
عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سسٹم تبھی درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں،خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے کھانے کی دعوت بارے علم نہیں ،تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔