رانا ثناء اللہ 91

فیض حمیدآرمی چیف بننا چاہتے تھے،انہوں نے کچھ معاملات میں دخل اندازی کی ‘ رانا ثنا اللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فیض حمیدآرمی چیف بننا چاہتے تھے،انہوں نے کچھ معاملات میں دخل اندازی کی،فواد چوہدری،محمود مولوی،عمران اسماعیل نے ہم سے سپیکرآفس میں ملاقات کی، تینوں نے کہاکہ مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو بانی تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کی اجازت نہیں حالانکہ پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اجازت دیں تو مذاکرات ہوں، شاہ محمودقریشی بات چیت آگے بڑھائیں، بڑھاسکتے ہیں ہم نے نہیں روکا، مولانافضل الرحمان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، ہمارے کہنے پر فضل الرحمان نے کانفرنس میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہو گا، وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کوآئینی طور پر جن میٹنگز میں آنا چاہیے وہ بچ بچا کر شرکت کرتے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ نے مذاکرات کی بات نہیں کی، وزیراعلی سہیل آفریدی احتجاج کی بات کر رہے ہیں، اپنے اندازے کے مطابق کہا تھا لانگ مارچ،9مئی میں فیض حمید نے موثر کردار ادا کیا۔

فیض حمیدآرمی چیف بننا چاہتے تھے،انہوں نے کچھ معاملات میں دخل اندازی کی، پریس ریلیز میں کہا گیا فیض حمیدکے خلاف افراتفری پھیلانے پر تحقیقات ہو رہی ہیں، فیض حمید ملوث ہوئے تو پھر بانی پی ٹی آئی بھی ملوث ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے لانگ مارچ اور9مئی کیا،وہ ملوث نہیں تو کون ملوث ہے، فیض حمید ملوث ہوئے تو کیس ملٹری کورٹ میں چلے گا، فیض حمید کے ملوث ہونے کے امکانات روشن ہیں،، 9مئی واقعات میں جولوگ ادارے کا حصہ تھے تو پھر کیس ملٹری کورٹ میں چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں