رانا تنویر حسین 60

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیلئے پلان بناتا تھا، رانا تنویرحسین

شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیلئے پلان بناتا تھا، دونوں ایک پیج پر تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان کے ہر جرم میں فیض حمید کا بہت رول تھا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، فیض حمید کے بعد 9مئی کے واقعات کے بانی پی ٹی کے خلاف بھی کیس چلیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا مشن ہے اداروں پاکستان کو کمزور و بدنام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں