رانا مشہود خان 36

فیض حمید اور نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکا،رانا مشہود خان

اسلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ فیض حمید اور نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکا، فیض حمید کو سزا ملنا ابھی تو یہ شروعات ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ فوج کے ادارے نے اپنے اندر احتساب کیا، پاک فوج نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کر کے مثال قائم کی، سیاست دانوں کا بھی احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو سزا ابھی احتساب کے عمل کا آغاز ہے، ابھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آنا ہے۔

انہوں نے سوال اْٹھایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے دور میں نوجوانوں کی ترقی کا راستہ روکنے کا ذمہ دار کون ہے؟ نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیا، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے ان کی ترقی کے راستے مسدود کر دیے۔رانا مشہود خان نے کہا کہ ملک مخالف قوتین امن کے خلاف کام کر رہی ہیں اور پاکستان سفارتی میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں