فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا ٹریفک حادثہ میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹریفک حادثہ میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک حادثہ پر دلی رنجیدہ ہوں، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ افسوسناک حادثہ پر دلی رنجیدہ ہوں، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔