اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کا 9 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ فیصل واوڈا نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نےآرٹیکل63ون ایف کےتحت نااہل کیا اور آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے مکمل طور پر سنےبغیرفیصلہ کیا ہے ، استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا9فروری کافیصلہ کالعدم قرار دے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے فیصل واوڈا کی درخواست وصول کرلی ہے۔