تنویر سرور۔۔
فیصل آباد میں اسلام آباد نمبر کی حامل گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کا سکینڈل اور لاقانونیت سامنے آنے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد نعمان خالد نے فیصل آباد میں گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔اور افتخار نامی کلرک کی اتھارٹی ختم کر دی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹرانزکشن کے لئے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن لازمی ہے۔
تاہم فیصل آباد میں اسلام آباد نمبر کی حامل گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن، افتخار نامی کلرک کررہا تھا
ذرائع کے مطابق افتخار احمد نامی اہلکار اسلام آباد نمبر کی کسی بھی گاڑی کی فزیکل انسپکشن رشوت کے بغیر نہیں کرتا تھا اور متعلقہ ایم آر اے اور ڈائریکٹر کی اجازت اور اختیار کے بغیر ہی گاڑی مالکان کو دفتر ایکسائز کی بجائے گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے لئے اقبال سٹیڈیم بلاتا تھا