مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد میں سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی شہر اور گردونواح میں اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ بے پناہ اضافہ دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود ساکتہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں آٹا گھی دال مصالحہ جات فروٹ سبزی سب کچھ دکاندار حضرات اپنے من پسند ریٹ پر فروخت کرنے لگے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کوئی پرواہ ہی نہیں فیصل آباد شہر سمیت گردونواح میں ریٹ لسٹ پر ایک فیصد بھی عمل نہیں ہو رہا لیکن اس کے برعکس سب کچھ الٹا ہو رہا ہے ریڑی بان سے لے کر بڑے چھوٹے دکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے.
فیصل آباد شہر بھر میں خود ساختہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی ہے اگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی محنت اور ایمانداری ادا کرے تو یقینا خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائےـ









