مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن )فیصل آباد میں ناقص اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا،میڈیکل اسٹور مالکان نے زیادہ نفع کے لالچ میں ناقص اورغیر معیاری ادویات فروخت کرکے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،تعینات ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن،شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں،نیم حکیموں،میڈیکل اسٹوروں پر کام کرنے والے غیر تربیت یافتہ سیلزمینوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے۔ناقص اور غیرمعیاری ادویات کی خریدوفروخت کھلے عام جاری ہے جس سے مریضوں کو مزید بیماریوں کی دلدل میں دھکیلاجارہا ہے۔اکثر ادویات شارٹ ہونے کی آڑ میں انہیں مہنگے داموں بلیک میں فروخت کیاجارہاہے۔ فیصل آباد ضلع کی تمام تحصیلوں میں غیر معیاری ادویات بغیر وارنٹی لاکرفروخت کی جارہی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
میڈیکل اسٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کولازمی قرار دیاگیاہے لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث اکثر اوقات مریضوں کو غلط ادویات دینے پرمریضوں کی حالت مزید بگڑنے کی کئی بار اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔میڈیکل اسٹورز پر اگر کوئی شخص میڈیسن لینے جاتا ہے تو اسے غیر رجسٹرڈ اور ناقص ادوایات تھمادی جاتی ہے کہ فارمولا ایک ہی ہے جو لکھی ہے اس کا،اور قیمت اصل ادوایات کی لی جاتی ہے.
ذرائع کے مطابق بیشتر ڈرگ لائسنس ہولڈرز/کوالیفائیڈ پرسن بیرون ممالک و بیرون شہر میں ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے لائسنس کرایہ پر غیرمستند افراد کو دے رکھے ہیں۔شہر بھر میں سرعام مریضوں کا استحصال جاری ہے۔جوکہ مذکورہ ڈرگ انسپکٹرز کی مایوس کن کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا