بورڈ آف انٹرمیڈیٹ 172

فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک پارٹ ٹو کا دوسرا سالانہ امتحان 10ستمبر سے شروع ہو گا

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آبادنے میٹرک پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان 2025کے داخلہ شیڈول کااعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق مذکورہ امتحانات 10ستمبر2025سے شروع ہوں گے۔

بورڈترجمان ساجد نقوی کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے فیصلہ کی روشنی میں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے سیکنڈ اینول امتحانات 2025کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 25جولائی سے 7اگست 2025تک وصول کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ 8اگست سے11اگست 2025تک ہو گی جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12اگست سے 15اگست 2025تک وصول کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ اینول امتحان 2025میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات مذکورہ شیڈول کے مطابق داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں