فیصل آباد بورڈ 369

فیصل آباد بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)فیصل آباد بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات اور داخلہ بھیجوانے کا شیڈول جاری کردیا، میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات اور داخلہ بھیجوانے کا شیڈول جاری کردیا۔ میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔

میٹرک کیلئیسنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا۔ ڈبل فیس کے ساتھ 14 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 مارچ تک داخلے وصول کیے جائیں گے۔انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ تک جمع ہونگے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 18 اپریل اور 26 اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں