فیصل آباد ایکسائز

فیصل آباد ایکسائز میں اے ڈی آر بنا ناجائز آمدن کا ذریعہ

رپورٹنگ آن لائن (قسط نمبر 6)

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں رواں سال جنوری سے 31 اگست کے دوران مالک کی بجائے ان کے خود ساختہ نمائندوں کے ذریعے 4 سو سے زائد گاڑیوں کی مبینہ طور پر بوگس تبدیلی ملکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
فیصل آباد ایکسائز
فیصل آباد میں اختر، امجد، ریاض اور دو خاتون انسپکٹروں اور ایم آر ایز نے 4 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں، کاروں، بسوں، ٹریکٹروں، ویگنوں کو اصل مالکان کی بجائے ان کے نمائندوں کے ذریعے ٹرانسفر کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔

فیصل آباد ایکسائز
الزام ہے کہ متذکرہ انسپکٹروں نے فی گاڑی اے ڈی آر کے سلسلے میں 15 سے 25 ہزار روپے تک رشوت وصول کی۔
ہے۔
فیصل آباد ایکسائز
اس سے قبل چار اقساط میں اٹک ، قصور ، جہلم ،گجرات اور گوجرانوالہ ، بہاولپور اور سرگودھا کے اضلاع میں اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر/ٹرانزکشن کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم آر اے پوسٹ ٹرانزکشن فیصل آباد ستار اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اگست میں جھنگ سے فیصل آباد ٹرانسفر ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے پیریڈ میں کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا فیصل آباد میں اے ڈی آر ان سے قبل تعینات ایم آر اے شفقت اور مبشر ریاض نے کئے ہیں وہی بتا سکتے ہیں۔