مہنگا ئی 13

فیصل آباد انتظامیہ کے اقدامات محض ریٹ لسٹیں جاری کرنے تک محدود،قیمتوں میں ہوشرباء اضافے سے شہری پریشان

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشرباء اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا ۔ذرائع کے مطابق آلو کی قیمت 20 روپے مقرر لیکن مارکیٹ میں30 روپے سے زائد طلب کئے جانے لگے، پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ مارکیٹ میں 70 روپے میں فروخت ہونے لگا تاہم شملہ کی سرکاری قیمت 140 جبکہ مارکیٹ میں 200 سے تجاوز کرگئی ۔شلجم کی سرکاری قیمت 26 ہے لیکن مارکیٹ میں 40 روپے میں دستیاب ہو رہی ہے،

امرود کی سرکاری قیمت 120 لیکن مارکیٹ میں 250 میں دستیاب ہیں۔گولڈن سیب کا ریٹ 270 جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کینو کی سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 500 سے زائد میں فروخت جاری ہے۔سٹابری کی سرکاری قیمت 450 جبکہ مارکیٹ میں قیمت 1000 سے تجاوز کرگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں