فیسکو 31

فیسکو نے بجلی استعمال کرنے پر کمرشل بلوں پر عائد فیکس ٹیکس کے بعد گھریلو صارفین پر بھی فیکس ٹیکس کا نفاذ کر دیا

سرگودھا(فیسکو )فیسکو نے بجلی استعمال کرنے پر کمرشل بلوں پر عائد فیکس ٹیکس کے بعد گھریلو صارفین پر بھی فیکس ٹیکس کا نفاذ کر دیا جس میں تین یونٹ بجلی کی قیمت 31.62 کے ساتھ 600 روپے فیکس ٹیکس لگا کر گھریلو صارف کو 897 روپے کا بل موصول ہو گیا۔

زرائع کے مطابق فیسکو نے بجلی استعمال کرنے پر صارفین پر بھاری ٹیکسز کے ساتھ کمرشل بلوں پر فیکس ٹیکس ایک ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے جس میں تین یونٹ بجلی استعمال کرنے پر کچہری بازار کے تاجر کو قیمت بجلی112.32 روپے فیکس ٹیکس 1000 روپے اور دیگر ٹیکسز کے ساتھ 1942 روپے کا بل موصول ہوا جبکہ رواں ماہ سے فیسکو نے گھریلو صارفین پر بھی فیکس ٹیکس کا نفاذ کر دیا جس میں مقام حیات کے گھریلو صارف کو تین یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 31.62 روپے قیمت بجلی کے ساتھ 600 روپے فیکس ٹیکس اور دیگر ٹیکسز لگا کر 897 روپے کا بل موصول ہو گیا ہے.

جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ دیگر لاتعداد ٹیکسز کے ساتھ کمرشل اور گھریلو صارفین پر فیکس ٹیکس کا نفاذ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے پہلے صرف تاجران فیکس ٹیکس کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے تھے اب گھریلو صارفین اس بوجھ تلے دب کر مشترکہ طور پر احتجاج اور ہر راست اقدام پر مجبور ہونگے اس لئے حکومت فیکس ٹیکس کے نفاذ کی پالیسی کو فل الفور واپس لیکر دیگر سہولیات کے ساتھ بلوں پر ریلیف فراہم کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں