سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)فیسکو صارفین نے پہلے 100یونٹ تک 24.44روپے اور اگلے 200یونٹ تک 28.91روپے اور مزید اضافہ کی ٹیرف پالیسی کو ظلم و زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ گھریلو صارفین کے لئے یکساں ریٹس اور کمرشل کنکشنز صارفین پر عائد ایک ہزار ماہانہ کے فیکس ٹیکس کو فل الفور واپس لے کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ مقام حیات میں گھریلو صارف کو بجلی کے 83یونٹ کے استعمال پر 24.44روپے یونٹ اور دوسرے صارف کو 103یونٹ کے استعمال پر 28.91روپے یونٹ ریٹس کے بل موصول ہوئے دیکھ کر فیسکو صارفین نے اس تضاد کو دھوکہ دہی قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسکو گھریلو صارفین کو بھی یکساں ریٹ کے ٹیرف میں لاکر کمرشل کنکشنز پر صارفین کو ایک ہزار روپے ماہانہ فیکس ٹیکس کے نفاذ کو واپس لیکر شہریوں کو ریلیف فراہم کرئے۔