سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)فیسکو نے نئے میٹرز لگوانے کے لئے ڈیمانڈ نوٹس ریٹس میں کئی گناہ اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔
زرائع کے مطابق فیسکو ہیڈ کوارٹر نے گھریلو میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس ریٹس میں کئی گناہ اضافہ کا فیصلہ کرلیا ۔جس میں سنگل فیز میٹر کا ڈیمانڈ نوٹس گیارہ ہزار سے بڑھ کر بائیس ہزار ہو گی اسی طرح گھریلو میٹر کے چودہ ہزار ڈیمانڈ نوٹس ریٹس کو بڑھا کر پچیس ہزار کر دی جائے گی۔
فیسکو کے بے لگام ہونے پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فیسکو کے اس طرز عمل کا فوری نوٹس لے،عوام کو سہولت دینے کی بجائے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اداروں کا محاسبہ کیا جائےـایسے ادارے ہی حکومت کی بدنامی کا باعث بنتے ہیںـ