پاکستان فٹبال فیڈریشن 14

فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے تمام بقایا معاوضے اور الاؤنسز ادا کر دیئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے تمام بقایا معاوضے اور الاؤنسز ادا کر دیئے ہیں جو اب تک فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایونٹس سے متعلق تھے۔صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے بتایا کہ مجموعی طور پر آٹھ ایونٹس میں 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز نے شرکت کی جن کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، حالانکہ فیڈریشن اس وقت فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے۔

سید محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ہمیں فخر دلاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کھلاڑی اور کوچز ہمارے قومی اثاثے ہیں اور فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے باوجود ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں