کرسٹیانو رونالڈو 135

فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے مابین پھر معاہدہ پر اتفاق، پر تگالی اسٹار نے بھی تصدیق کر دی

مانچسٹر (ر پورٹنگ آن لائن)فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے مابین پھر معاہدہ پر اتفاق ہوگیا ہے، انگلش کلب نے پرتگال کے اسٹار سے معاہدے کی تصدیق کردی۔انگلش پریمیر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کلب اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ اٹالین کلب یووینٹس سے رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اب کلب کا ہر فرد رونالڈو کی دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی پر اْنہیں خوش آمدیدکہتا ہے۔پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں 30 ٹائٹل جیتے ہیں ان میں پانچ مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، چار مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں سات لیگ ٹائٹلز اور اپنے ملک کے لیے یورپیئن چیمپئن شپ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔رونالڈو نے 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کے اپنے پہلے دور میں 292 میچوں میں 118 گول اسکور کیے تھے۔ جس کے بعد وہ ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کے کلب یووینٹس چلے گئے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے پر عبوری اتفاق ہوگیا، باقی معاملات ویزا، میڈیکل اور پرسنل ٹرمز سے مشروط ہیں۔36 سالہ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش تھیں، جو ااپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ اْن کا یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک تھا۔اس سے قبل یووینٹس کے منیجر نے بھی تصدیق کی تھی کہ رونالڈو کلب سے مزید نہیں کھیل سکتے، یہی وجہ ہے کہ رونالڈو کو سیری اے میں ایمپولی کے خلاف میچ سے ڈراپ کردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں