فواد عالم 65

فواد عالم کی ”ان فلٹرڈ”کمنٹری توجہ کا مرکز بن گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سینئر ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی ”ان فلٹرڈ ”اور جذبات سے بھرپور کمنٹری توجہ کا مرکز بن گئی، وہ کھلاڑیوں کو لتاڑتے نظر آئے۔

فواد عالم ڈومیسٹک میچ کے دوران کمنٹری کرتے نظر آئے جس سے شائقین نے بھرپورلطف اٹھایا، ٹیسٹ کرکٹر کی کمنٹری عام طور پر ہونے والی روایتی کمنٹری سے بالکل مختلف تھی، انھوں نے غیرروایتی (ان فلٹرڈ) رہتے ہوئے پوری طرح سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔کرکٹر نے ڈومیسٹک میچ کے دوران خراب فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ رن آؤٹ ہونے کا چانس اور مس کردیا روہیل نذیر نے، ایک دفعہ پھر رن آؤٹ ہونے کا چانس اور پھر مس کردیا اور ایک دفعہ پھر رن آؤٹ ہونے کا چانس اور بیٹر پہنچ گئے۔

اس کے بعد پھر فواد جذبات میں آئے اور بیٹر کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ نکل کے مارا ہے اور کیچ ہوسکتے ہیں فیلڈر بال کے نیچے ہیں اور یہ کیچ ہوگئے ہیں، یہ بہت ہی بیوقوفانہ شاٹ تھا یہاں پر روہیل نذیر کو اس طرح کا شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی۔فواد عالم نے کہا کہ یہ ایک بہت عام سی ٹرائی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ ایسی کمٹمنٹ کے ساتھ کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں، ایسی کمٹمنٹ تو کسی بھی کرکٹر کیلیے ایک طرح سے سزائے موت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں