لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا جب پنجابی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دے رکھا تھااس لئے پنجابی فلموں کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے ،چاہے اردو ہو یا پنجابی جب تک فلم کا اسکرپٹ جاندار نہیں ہوگا بڑی کاسٹ بھی فلم کی کامیابی کی ضامن نہیں بن سکتی ،فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ جو لوگ بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ہیں وہ ہر وقت اس کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتے ہیں کیونکہ ایک دور ایسا تھا کہ اس سے ہزاروں لوگوںکا روزگار وابستہ تھا۔
مصطفی قریشی نے کہا کہ میں نے فلموں میں کئی طرح کے کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہے،کئی فلموں میں لازوال اور یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میری ذات کے ساتھ جڑ گیا اور میں آج تک خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔