فواد چوہدری 163

فلم پالیسی کا اعلان جون میں کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی،فلم پالیسی کے شوبز انڈسٹری پر دیرپہ اثرات ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق نئی پالیسی میں فلم اور ڈراما صنعت کو کئی فوائد دیے گئے ہیں، جن سے دونوں فیلڈز کو فائدہ ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی فلم پالیسی کے سینما انڈسٹری پر دیرپہ بہترین اثرات ہوں گے۔

ان سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ فواد چوہدری سے پاک فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (پی ایف پی اے) کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین(ر)سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران نئی فلم پالیسی کے اعلان سمیت فلم و ڈراما انڈسٹری کو بڑے ٹیکسز سے چھوٹ دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں