لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ اریج محی الدین نے کہا ہے کہ فلم میں انارکلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، میں بچت کرتی ہوں اور میرے بڑے بڑے پلان ہیں، امریکہ جانا چاہتی ہوں، ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے اس کے لیے پیسے جمع کررہی ہوں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ گاڑی ابھی خریدی ہے، کپڑے بنانے کا اتنا شوق نہیں ہے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خواہش ہے فلم میں انارکلی کا کردار کروں لیکن لیلیٰ مجنوں بھی اچھا کردار ہے۔