درشیم 3 50

فلم ”درشیم 3 ”کے ٹیزر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)ملیالم سپر اسٹار موہن لال نے فلم ”درشیم 3 ”کے ٹیزر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار موہن لال نے فلم کا مختصر ٹیزر شیئر کیا اور بتایا کہ فلم 2 اپریل 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا، افتتاحی تقریب میں موہن لال کے ساتھ ہدایت کار جیتھو جوزف اور پروڈیوسر انٹونی ہیرومباوور بھی موجود تھے۔تقریب کی تصاویر میں موہن لال کو فلم کا کلیپ بورڈ تھامے ہوئے اور کاسٹ و کریو کے ساتھ مذہبی رسومات میں حصہ لیتے دیکھا گیا۔ہدایت کار جیتھو جوزف کی قیادت میں بننے والی اس فلم میں موہن لال ایک بار پھر جارج کٹی کے کردار میں نظر آئیں گے، جسے انہوں نے پہلی بار 2013 میں ادا کیا تھا۔یہ فرنچائز جارج کٹی اور اس کے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے،

جو ایک اعلی پولیس افسر کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ریلیز کی تاریخ طے ہونے کے بعد یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ موہن لال کی ملیالم فلم، اجے دیوگن ہندی ورژن سے پہلے سنیما گھروں میں آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں