ببرک شاہ 55

فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں ہوں’ ببرک شاہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں ہوں ، ہر شعبے میں اتار چڑھائو آتا جاتا رہتا ہے، یہ ضرو ر ہے کہ آج بحرانی کیفیت ہے لیکن حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کو سپورٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں نجی پراجیکٹ میں مصروف ہوں اس لئے شوبز انڈسٹری کے لئے وقت نہیں ہے ،جب مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرو ر وقت نکالوں گا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں