عرفان کھوسٹ 130

فلم انڈسٹری کو سرمائے کی ضرورت ،دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کا تجربہ کامیاب ہو سکتا ہے’ عرفان کھوسٹ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارعرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ترکی سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ بنانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو تقویت ملے گی ، اسی طرح دیگر ممالک کے ساتھ بھی پراجیکٹ بنائے جا سکتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اس جانب عملی پیشرفت کرے کیونکہ فلم انڈسٹری کو اس وقت بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور جوائنٹ ونچر کا تجربہ فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی کامیاب ثابت ہو سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ پراجیکٹ اچھا وژ ن ہے اور اس سے ہمیں نہ صرف وسائل میسر آئیں گے بلکہ ہمارے ڈرامے اورفلمیں دوسرے ممالک میں بھی دیکھیں جائیں گے جس سے کئی شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں شاہکار ڈرامے اور فلمیں بنتے تھے جن کے کردار دہائیوں بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پرنقش ہیں ،ہمیں آج دوبارہ اسی طرح کے اسکرپٹس پر توجہ دینا ہو گی اور اس کے لئے سینئرز سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں