عاصم افتخار 20

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت کی ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہودی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اسرائیلی اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اسرائیل غیرقانونی اقدامات واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں