دوحا(ر پورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینی کاز پر ایران کا موقف اصولی اور مستقل ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
دونوں رہ نماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو فلسطین کی موجودہ اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔









