جدعون ساعر 76

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے یکطرفہ کارروائی کا سامنا ہوگا، اسرائیل

تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ملکوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔جدعون ساعر نے کہا کہ اسرائیل یہ کارروائی و اقدامات ان ممالک کے خلاف کرے گا جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

جو ملک بھی ایسی کوشش کرے گا اس کا یہ اقدام ملک کے مستقبل کو ہی نقصان پہنچائے گا اور ہمیں بھی یکطرفہ طور پر کارروائی کے لیے مجبور کرے گی۔انہوں نے کہا ‘اس طرح کے اقدمات حماس کے لیے انعام کے طور پر کام کرتے ہیں۔’جرمن وزیر خارجہ وڈیفل نے کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے امن، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہنے کا بہترین موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں