ڈیووس (رپورٹنگ آن لائن)قطرکے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی اتھارٹی غزہ میں حکومتی امور چلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی ڈیووس میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اہل غزہ یا کسی اور ملک کو نہیں چاہیے کہ وہ یہ بتائے کہ غزہ کی پٹی پر حکمرانی کس کی ہوگی۔
البتہ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی ایک بارپھر غزہ میں حکومتی امور کو چلائے گی۔ تاکہ غزہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کو دیکھا جا سکے۔ غزہ کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس تباہی کے اثرات بہت دیر تک ساتھ رہیں گے۔