فواد چوہدری

فلاپ فلمیں لندن جا کر بیٹھ گئی ہیں، نواز شریف اینڈ کمپنی کی دوران اقتدار صرف فلمیں چل رہی تھیں،فواد چوہدری

دوبئی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے، اس سے قبل صرف سیاستدانوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے، فلاپ فلمیں لندن جا کر بیٹھ گئی ہیں، نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو صرف ان کی فلمیں چل رہی تھیں، اصل فلم کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی، رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا شریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے، اس پر انہیں وضاحت کرنی چاہئے، اوورسیز پاکستانیز سر کا تاج اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیز اس تاج کا نمایاں ہیرا ہیں، 15 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں مقیم ہیں، ترسیلات زر میں ان کا سب سے بڑا حصہ ہے، روشن ڈیجیٹل پاکستان اکا?نٹ میں سب سے زیادہ تعداد یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی ہے، جس طرح عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح اوورسیز پاکستانیز بھی عمران خان کی پشت پر کھڑے ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہا یہی وہ امتزاج ہے جو پاکستان کو آگے لے کر چلے گا، دوبئی میں فلم فیسٹیول میں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، یو اے ای میں مقیم پاکستانی فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں دیکھنے آئیں۔