اسٹیٹ بینک 15

فروری 2026: بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالرز رہی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں بیرونی سرمایہ کاری 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز رہی جس میں نجی شعبے میں 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز اور سرکاری شعبے میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2025 کے اسی عرصے میں 1 ارب 58 کروڑ ڈالرز تھی۔اس طرح رواں مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 44 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں