لاہور ہائی کورٹ 18

فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت کا کیس 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے ایک اہم مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 30مارچ کو مقرر کر دی گئی ۔

رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ۔عدالت نے اس کیس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو طلب کر رکھا ہے کیونکہ ملزم کو پی ایس ایل کی سکیورٹی ڈیوٹی کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری پیش ہوں گے۔

تھانہ لیاقت آباد کی طرف سے درج مقدمے کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جعلی ڈی ایس پی بن کر مدعی سے اپنی ترقی کے لیے 15 لاکھ روپے لیے اور جعلسازی کے ذریعے مدعی کے 4 پلاٹ اپنے نام کروائے۔اس کیس میں چیف پولیس آفیسر (سی سی پی او)بھی تین مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں تاکہ معاملے کی سکیورٹی اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ اور عدالت کی سخت نگرانی کے تحت کیس کی سماعت شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں