فرانسیسی صدر 295

فرانسیسی صدر کو اب لگیں گے بجلی کے جھٹکے۔اور لگانے والا ہوگا پاکستانی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے 2ارب سے زائد مسلمان غم و غصے کا شکار ہیں۔اور پوری دنیا میں فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات پر احتجاج جاری ہے۔
فرانسیسی صدر

ایسے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور(مینٹل ہسپتال)کے معروف کنسلٹنٹ

 ڈاکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے دو ارب مسلمانوں کا دل دکھانے اور اسلام کے خلاف یوں بیان دینے والا شخص ذہنی طورپر نارمل نہیں ہو سکتا۔
فرانسیسی صدر
ان کاکہنا تھا کہ یہ شخص پاگل ہے۔اور اس بیماری کا نام سائیکوپیتھ ہے۔جس میں مریض دوسروں کو تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس کرتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایسے مریض کا علاج بجلی کے جھٹکے ہیں۔اگر فرانس میں اس کا علاج نہیں ہورہا تو اسے میرے حوالے کیا جائے اسے لاہور کے مینٹل ہسپتال میں داخل کیا جائیگا اور 6 ماہ تک بجلی کے جھٹکے دیئے جائینگے۔

جس ہے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نہ صرف تندرست ہوجائیگا بلکہ یہ اپنا بیان بھی واپس لے لیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں