پیرس ( ر پورٹنگ آن لائن)فرانس میں روزانہ کووڈ کیسز کی تعداد جلد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فرانس کے وزیر صحت اولیویے ویراں نے کہی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوری کے آغاز میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم اومیکرون فرانس میں غلبہ حاصل کر سکتی ہے۔
فرانس میں گزشتہ روز ایک دن کے دوران 72,832 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اس یورپی ملک میں اب تک مجموعی طور پر 94,913 افراد کووڈ انیس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق فی الحال پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔