ایڈن گارڈنز(رپورٹنگ آن لائن) جنوبی افریقا کے اسٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا بھارت میں ٹیم کے ابتدائی تربیتی سیشن کے دوران پسلی میں انجری کے باعث ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوئے ہیں۔آئندہ ہفتے گوہاٹی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ان کی شرکت غیریقینی ہے، ربادا اسکین کروایا ہے۔
ربادا نے آج ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کی لیکن انہیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں میچ سے باہر کرنے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا۔ان کی جگہ کوربن بوش کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔کوربن بوش پاکستان میں جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے.
وہ سیمرز کے طور پر مارکو جانسن اور ویان مولڈر کو جوائن کریں گے۔جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت سے ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔









