محمد عامر 123

فاسٹ بالر محمد عامر آئرلینڈ پہنچ گئے، دوسرے اور تیسرے ٹی 20 کیلئے دستیاب ہوں گے

ڈبلن(رپورٹنگ آن لائن) فاسٹ بالر محمد عامر آئرلینڈ پہنچ گئے، پہلے ٹی 20 کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ، فاسٹ بالر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی 20 کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر کا ویزا تاخیر سے جاری ہوا اس لیے وہ ٹیم کے ساتھ پہلے آئر لینڈ نہ جاسکے اور اب روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد قومی سکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 22، 25، 28 اور 30 مئی کو چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں