لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے.
محمد خان بھٹی بھی بیمار ہیں، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔جس پر عدالت نے دونوں نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے 2جولائی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔









