غلام سرور خان 211

غلام سرور خان سے ائیر وِز کے سی او جوزف ورادی کی ملاقات ،ہنگری کے درمیان براہ راست پروازوںبارے گفتگو

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ائیر وِز کے سی او جوزف ورادی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد سے بودا پسٹ ہنگری کے درمیان براہ راست پروازوں کے بارے میں لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی ائیر لائنز کے آپریشن کے نتیجے میں ملک میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بین الاقوامی معیار کی ائیر لائنز کے آپریشن سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کو ائیر لائن کے مختلف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں