جیل ملازمین

غفلت اور کرپشن میں ملوث جیل ملازمین کو سخت سزائیں دی جائیں گی، سعید اللہ گوندل

جعفر بن یار

فیصل آباد ریجن میں دوران ڈیوٹی، غفلت،لاپرواہی اور کرپشن کرنے والے جیل ملازمین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ،،، معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی جیل فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے تین ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے،،،
 جیل ملازمین
تینوں ملازمین کے خلاف دوران ڈیوٹی غفلت ، لاپرواہی اور کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے تھے ،،،ملازمین کا تعلق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ،سنٹرل جیل فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل سے ہے،، جن ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے ان میں چیف وارڈر نصیر احمد ، ہیڈ وارڈر محمد اکرم اور ہیڈ وارڈر آفتاب احمد کے نام ہیں
 جیل ملازمین

ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین اپنی فرائض منصبی پوری ایمانداری ، محنت ،لگن اور جانفشانی کے ساتھ سر انجام دیں،،انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن، اور بد عنوانیوں میں ملوث ملازمین کو آئندہ سنگین سزائیں دی جائیں گی

 جیل ملازمین