غزہ(رپورٹںگ آن لائن)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پناہ گزین سکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت 17فلسطینی شہید ہوئے اور 60سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق غزہ شہر کے پناہ گزین سکول پر اسرائیلی بمباری کی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس، حزب اللہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دئیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 2ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9فلسطینی شہید ہوئے۔ادھر لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوئے۔حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔