یسرائیل کاتز

غزہ کی جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے ، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ اپنے اختتامی مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں کاتز نے کہا کہ ہم اب غزہ میں آپریشن کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔کاتز نے ایک بار پھر اس تنازع میں اسرائیل کے مقاصد کی تصدیق کی، جن میں تمام قیدیوں کی رہائی اور حماس تنظیم کی شکست شامل ہے۔